ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سیلاب میں بہہ جانے سے دو طالبات کی موت

سیلاب میں بہہ جانے سے دو طالبات کی موت

Wed, 21 Jun 2017 10:58:17    S.O. News Service

وجے پورہ، 20؍جون (ایس او نیوز) ضلع وجے پور کے کوٹیال گاؤں میں ندی میں سیلاب آنے کے بعد اسے پار کرنے کی کوشش کررہی دو اسکولی طالبات کی ندی میں ڈوب جانے سے موت ہوگئی۔پولیس نے آج بتایا کہ دو طالبات ایشوریہ سولنکر (09) اور گیتا (07) کل شام اسکول سے واپس آرہی تھیں اسی دوران ندی پار کرنے کی کوشش میں دونوں ڈوب گئیں۔ ایشوریہ ندی کے پانی کے ساتھ بہہ گئی جبکہ گیتا کو مقامی لوگوں نے ندی سے نکال کر وجے پورااسپتال پہنچایا ،جہاں آج اس کی موت ہوگئی۔راحت اور بچاؤ عملہ کو لاپتہ لڑکی کی تلاش میں لگایا گیا ہے ۔ وجے پورا (دیہی) پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔زبردست بارش کی وجہ سے ضلع کے کئی حصوں میں آبی ذخائر میں پانی بھر گیا ہے ۔ وجے پورا شہر کے ذیلی علاقوں میں بھی پانی بھر گیا ہے ۔ تالی کوٹ۔ ہاڈا گنہال میں اہم سڑک کے بند ہوجانے سے مکھیال گاؤں باقی حصوں سے کٹ گیا ہے ۔


Share: